بھٹکل یکم جولائی (ایس اؤنیوز) بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل )محکمہ میں اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد وظیفہ یاب ہوئے اُدئیے نائک اور موہن شیٹھ کو محکمہ کے عملے کی طرف سے بی ایس این ایل دفتر میں وداعی تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔
کاروار کے بی ایس این ایل کے اعلیٰ آفیسر کے آر ہیگڈے نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد دونوں حضرات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نےعوام سےبہترین رابطہ رکھتے ہوئے اپنی خدمات کو انجام دیاہے ان کی وظیفہ یابی کی زندگی آرام سے گزرنے کی تمنا ظاہر کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وجیا بینک کے موظف چیف مینجر مدھوکیشور نائک نے بھی خطاب کیا۔ تہنیت قبول کرنےکے بعد اُدئیے نائک اور موہن شیٹھ نے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کی رہنمائی اور عملے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائس پر ایم ایل موگیر، ایشور موگیر، اے وی تنگیری ، گنگا، ارچنا یو موجود تھے۔ گنگادھر نائک نےنظامت کی ۔ ایم این گونڈ، کے ڈی گونڈ، کمار، ڈاکٹر لکمیش، پی ایل ڈی بینک چیف مینجر واسونائک، چندرکانت مرڈیشور وغیرہ موجود تھے۔